Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 92 رنز اسکور کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے اور اسمتھ کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے مزید 9 پوائنٹس درکار ہیں۔
کین ولیمسن تیسرے، پجارا چوتھے اور ہینری نکولز 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بین اسٹوکس 32ویں سے 26ویں اور جونی بیئرسٹو کو 37ویں نمبر پر ترقی ملی ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد بابر اعظم ایک درجہ ترقی کر کے 17ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ پر پانچ وکٹ لینے والے جوفرا آرچر نے 83ویں پوزیشن حاصل کی۔ مچل اسٹارک اور نیتھن لائن کی تنزلی کے بعد یاسر 17ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔