Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پری سیزن کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں شروع ہو گیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں نے این سی اے میں رپورٹ کر دیا ہے۔ کیمپ کے پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں جو 21 اگست تک جاری رہیں گے۔ 22 اگست سے 7 ستمبر تک کنڈیشنگ کیمپ لگایا جائے گا جس میں مصباح الحق کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
دوسری جانب پری سیزن کیمپ کی ابتداء میں کئی کرکٹرز حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فاسٹ بولر حسن علی نے شادی کے باعث کیمپ سے چھٹیاں لے رکھی ہیں۔ شاداب خان نے بھی تین روز کی چھٹی لی ہے۔ بابرا عظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کی وجہ سے کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی جو کچھ دنوں بعد کیمپ جوائن کریں گے۔