Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کچھ روز قبل میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ورلڈکپ 2019 میں کارڈف کے میدان پر انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شکیب الحسن سمیت بنگلہ دیشی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو یقین تھا کہ وہ یہ میچ جیت جائیں گے لیکن آل راؤنڈر محمود اللہ نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے صحیح طرح بیٹنگ نہیں کی جس وجہ سے شکیب الحسن اور ان کے درمیان تلخی بڑھی۔
ذرائع کے مطابق شکیب الحسن نے ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ سے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ محموداللہ کو ڈراپ کر دیا جائے لیکن کپتان نے ان کا مطالبہ نہیں مانا۔ ان تمام باتوں کے بعد شکیب الحسن ناراض ہو گئے اور ٹیم میٹنگ میں بھی زیادہ حصہ نہیں لیا۔
محموداللہ نے ان خبروں پر خاموشی توڑے ہوئے کہا میں ایمانداری سے بتا رہا ہوں کہ میرا شکیب الحسن سے کوئی جھگڑا یا مسئلہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں بےبنیاد ہیں، شکیب اور میں بہت اچھے دوست ہیں۔