Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے لیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 32 سالہ فاسٹ بولر شپور زادران کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ می شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 5 ستمبر سے شروع ہو گا۔
افغانستان ٹیسٹ اسکواڈ: راشد خان (کپتان)، اصغر افغان، حشمت اللہ شہیدی، احسان اللہ، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، جاوید احمدی، محمد نبی، رحمت شاہ، یامین احمدزئی، شپور زادران، ابراہیم زادران، ظہیر خان پکتین، سید احمد شیرزاد، افسر زازائی اور قیص احمد۔
اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس میں افغانستان اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ تین ملکی ٹورنامنٹ کا آغاز 13 ستمبر کو ہو گا جس کا فائنل 24 ستمبر کو میرپور میں کھیلا جائے گا۔
افغانستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: راشد خان (کپتان)، اصغر افغان، محمد نبی، حضرت اللہ زازائی، نجیب تراکئی، مجیب الرحمان، شرف الدین اشرف، نجیب زادران، شہیداللہ کمال، کریم جنت، گلبدین نائب، فرید احمد، شفیق اللہ، فضل نیازائی، دولت زادران، نوین الحق اور رحمان اللہ۔