Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کے دو ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ بارش کی مداخلت کی وجہ سے دوسرا میچ ڈرا ہو گیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے لیکن تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے آسٹریلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جوفرا آرچر کی گیند ان کی گردن پر لگی تھی جس وجہ سے وہ گر پڑے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے لیکن دوبارہ واپس آئے اور جلدی آؤٹ ہو گئے۔
اسٹیو اسمتھ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے اور ان کی جگہ مارنس لبوشانے کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ اسٹیو اسمتھ دو میچوں میں 378 رنز بنا کر رواں ایشیز سیریز کے سب سے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے ہیں۔