نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور سری لنکن اسپنر اکیلا دننجایا کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بولنگ کی تھی۔ میچ آفیشلز کی جانب سے کین ولیمسن اور اکیلا دننجایا کے بولنگ ایکشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ دونوں ٹیموں کی مینجمنٹ کو اس سے متعلق رپورٹ تھما دی گئی ہے۔
کین ولیمسن اور اکیلا دننجایا کو 14 روز میں آئی سی سی کی منظور شدہ مکینکس لیب میں ٹیسٹ دینا ہو گا۔ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے نتائج آنے تک انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرنے کی اجازت ہو گی۔ اکیلا دننجایا نے پہلے میچ میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ کین ولیمسن کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا۔