Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ میں شیڈول "ہنڈرڈ بال ٹورنامنٹ" میں کوچز کا تقرر کیا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کے شین وارن اور ڈیرن لیمن سمیت تین سے چار کوچز کو اس ایونٹ میں نوکری مل چکی ہے تاہم انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کو غیرملکی کوچز کا تقرر ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔
اپنے ٹویٹ میں مائیکل وان نے کہا کہ اگر ہم نے "ہنڈرڈ بال ٹورنامنٹ" کے لیے ایک بھی انگلش کوچ کا تقرر نہیں کیا تو یہ انگلش کوچز کی شرمندگی کا باعث ہو گا اور ان کی بےعزتی ہو گی۔
"ہنڈرڈ بال ٹورنامنٹ" اگلے سال انگلینڈ میں شیڈول ہے جس میں انگلینڈ کے شہروں کی 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اس ایونٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ میں ایک اوور دس گیندوں پر مشتمل ہو گا اور ایک بولر زیادہ سے زیادہ بیس گیندیں کرا سکے گا۔