Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے پری سیزن کیمپ کے پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ شروع ہو گئے۔ سابق کپتان مصباح الحق نے کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور پہلے روز نوجوان کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل پر لیکچرز دیئے۔
کیمپ میں سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، اسد شفیق، حارث سہیل، فخر زمان، امام الحق اور وہاب ریاض سمیت دیگر کھلاڑی سابق کپتان کے تجربے سے مستفید ہو رہے ہیں۔ پہلے روز کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ بھی لیے گئے۔
محمد رضوان پھر بازی لے گئے اور انھوں نے 19.2 پوائنٹس اسکور کیے۔ اسد شفیق اور شان مسعود دوسرے نمبر پر رہے۔ دونوں کا اسکور 19٫1 رہا۔ کپتان سرفراز احمد اور عابد علی نے بھی یویو ٹیسٹ پاس کر لیا۔
کچھ کھلاڑیوں کے فٹنس اور یویو ٹیسٹ آج بھی لیے جائیں گے جبکہ کیمپ میں شریک نہ ہونے والے کھلاڑی وطن واپسی پر کیمپ جوائن کرنے کے بعد ٹیسٹ دیں گے۔