Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے آئین میں چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم کے تمام اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں۔ نئے آئین کے مطابق چیئرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو جوابدہ ہو گا۔
چیئرمین کی برطرفی اور گورننگ بورڈ کو تحلیل کرنے والے پارٹ 7 کو آئین سے نکال دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے 2014 کے آئین میں وزیراعظم کے پاس بطور پیٹرن انچیف کے اختیارات تھے کہ وہ چیئرمین کا تقرر کر سکے یا انھیں عہدے سے ہٹا سکے۔
نئے آئین کے مطابق پیٹرن انچیف کا کردار بھی محدود کر دیا گیا ہے جو ضرورت پڑنے پر ہی بورڈ کے معاملات پر اپنی رائے دے سکے گا۔