نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ کین ولیمسن کی جگہ ٹم ساؤتھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان یکم سے 6 ستمبر تک تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
کیوی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ گیون لارسن کے مطابق کین ولیمسن اور ٹرینٹ بولٹ کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ گیون لارسن نے کہا کہ ورلڈکپ میں ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بہترین ٹیم تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ: کپتان ٹم ساؤتھی، ٹوڈ ایسٹل، ٹوم بروس، کولن ڈی گرانڈہوم، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلگن، ڈیرل مچل، کولن منرو، سیٹھ رینس، مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، اش سوڈھی اور روس ٹیلر شامل ہیں۔