Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق کپتان مصباح الحق قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ انھیں چیف سلیکٹر کی ذمہ داری دینے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اس حوالے سے رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ اور سلیکٹر کی ذمہ داری کسی ایک کو دینا یہ فیصلہ مغربی ملکوں میں ہی ٹھیک ہے کیونکہ وہاں کا سسٹم بہت مضبوط ہے لیکن پاکستان میں نہیں۔
انھوں نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران کبھی جارحانہ کرکٹ نہیں کھیلی جبکہ بطورِ کپتان بھی انھوں نے ہمیشہ دفاعی حکمت عملی اپنائی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو ایک نیا رخ دینے کی ضرورت ہے، پاکستانی کرکٹ کو ایسا شخص چاہیے جو مصباح الحق کی طرح مخالف ٹیم کے گیم پلان کے مطابق چلنے کے بجائے خود اپنا کھیل بنائے اور نتائج کو اپنے حق میں کر لے۔
رمیز راجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو بےخوف ٹیم بنانے کی ضرورت ہے اور جب ایسا ہو گا تو سسٹم ٹھک ہو جائے گا۔