Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچز کی تلاش کے لیے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں۔ رواں ماہ کوچز کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ دوسری جانب مینیجر طلعت علی کا بھی معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔
اب مکی آرتھر، اظہر محمود، گرانٹ لیوڈن اور گرانٹ فلاور کے ساتھ مینجر طلعت علی کا نام بھی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق طلعت علی کا معاہدہ بھی ورلڈکپ کے ساتھ ختم ہو چکا ہے اور اب نئے مینیجر کی تلاش ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ایک پروفیشنل مینیجر تعینات کرنے کا خواہش مند ہے۔ ٹیم مینجمنٹ میں صرف مینیجر کا ہی عہدہ شامل ہو گا اور اسسٹنٹ مینجر کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔