Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیا کے بڑے بڑے فاسٹ بولرز کا سامنا کرنے والے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا بھی جوفرا آرچر کے مداح ہو گئے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیوا وا کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر جیسا ٹیلنٹڈ بولر میں نے کبھی نہیں دیکھا، وہ جس انداز سے بولنگ کرتے ہیں میں نے کسی فاسٹ بولر کو ایسے بولنگ کرتے نہیں دیکھا۔
اسٹیو وا کا کہنا ہے کہ آرچر وکٹوں کے قریب سے بولنگ کرتے ہیں اور ان کا بولنگ ایکشن سادہ ہے اسی لیے انھیں اپنی بولنگ پر کنٹرول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوفرا آچر ایک متاثرکن فاسٹ بولر ہے، کپتان کی حیثیت سے آپ ایسے ہی بولر کو ٹیم میں چاہتے ہیں۔
اسٹیو وا نے آسٹریلوی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو آرچر کی بولنگ کا مکمل جائزہ لینا چاہیے، انھیں کھیلنے کے لیے بہت کام کرنا ہو گا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آج سے مدمقابل ہوں گے۔