Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں ڈومیسٹک ٹیموں کے انتخاب کے لیے نیا فارمولہ سامنے آ گیا۔ پی سی بی نے تین رکنی آزاد پینل کا اعلان کر دیا جو مصباح الحق، راشد لطیف اور ندیم خان پر مشتمل ہے۔ مصباح الحق کرکٹ کمیٹی کے رکن اور پری سیزن کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔
پینل جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں مشاورت کے بعد ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گے۔ آزادانہ پینل تمام ایسوسی ایشنز کے لیے 32 کھلاڑیوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے لیے کپتانوں کے نام بھی تجویز کرے گا۔
چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جونیئر سلیکشن کمیٹی اور کوچز سمیت قومی کرکٹ ٹیم کی گذشتہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے ترتیب دی۔
اس موقع پر راشد لطیف نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، تمام ٹیموں کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان پرامید ہیں کہ پینل سے کھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت آئے گی۔