Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آل راؤنڈر سہیل تنویر نے اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا۔ ایک انٹرویو میں سہیل تنویر نے کہا کہ ورلڈکپ 2019 مِس ہو گیا، اب ٹارگٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے، دنیا بھر میں بہت ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلیں جہاں پرفارم بھی کیا ہے اس لیے امید ہے کہ ٹیم کے انتخاب سے پہلے میری اس پرفارمنس کو مدنظر رکھا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پچھلی سلیکشن کمیٹی نوجوانوں پر انحصار کر رہی تھی مگر ورلڈکپ آیا تو انھیں اپنا فیصلہ بدلنا پڑا، وہاب ریاض اور محمد عامر ٹو ٹیم میں شامل کیا گیا جس سے ثابت ہوتا ہے ٹیم میں تجربے کی ضرورت ہے جو فٹ اور پرفارم کر رہا ہو اسے کھیلنا چاہیے اور عمر پر ٹیم سلیکشن نہیں ہونی چاہیے۔
سہیل تنویر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد سے گراؤنڈ سے آؤٹ ہوں، زیادہ کرکٹ کھیلی نہیں لیکن فٹنس پر کام کیا ہے اور قائداعظم ٹرافی میں ایکشن میں نظر آؤں گا۔