Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جوفرا آرچر نے اپنے باؤنسرز سے آسٹریلوی ٹیم کو خاصہ پریشان کیا۔ ان کے ایک باؤنسر کی وجہ سے اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار ہوئے اور تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے آسٹریلیا کو وارننگ دی ہے کہ کینگروز تیسرے ٹیسٹ میں مزید خطرناک باؤنسرز کے لیے تیار ہو جائیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں بین اسٹوکس نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں جوفرا آرچر کا ایک اسپیل بہت خطرناک تھا اور میں نے شاید اپنے پلئینگ کیریئر میں ایسا اسپل نہیں دیکھا، آسٹریلوی بیٹسمین جوفرا آرچر کو سمجھنے سے قاصر تھے۔
انھوں نے کہا کہ جوفرا آرچر کی وجہ سے ہماری بولنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے اور کینگروز اب مزید خطرناک باؤنسرز کے لیے تیار رہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بائیس آج سے شروع ہو گا۔