Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم کے لیے نئے بیٹنگ کوچ کی تلاش ہے اور اس کے لیے کئی بڑے نام بھی زیرغور ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کافی عرصے سے بھارتی ٹیم کو مڈل آرڈر بیٹنگ کے مسائل کا سامنا ہے اور موجودہ بیٹنگ کوچ سنجے بانگر اس مسئلے کا حل نکالنے میں ناکام رہے ہیں اس لیے ان کی جگہ نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا جائے گا۔
بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے لیے کئی انٹرویوز کیے گئے جس میں مارک رام پرکاش، جوناتھن ٹراٹ، پراوین آمرے، وکرم راٹھور اور تھیلان سماراویرا شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جوناتھن ٹراٹ اور مارک رام پرکاش اس فہرست میں مضبوط امیدوار نظر آ رہے ہیں۔
ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچنگ پینل میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ ہیڈکوچ روی شاستری کو تو برقرار رکھا گیا ہے مگر نئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے۔ بولنگ کوچ کے لیے ونکاٹیش پرساد، سنیل جوشی اور امت بندھاری سمیت کئی کرکٹرز درخواست دے چکے ہیں۔