Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایلسٹر کُک کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد انگلینڈ کو کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں اوپننگ بیٹسمین کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں جیسن روئے کا آزمایا جا رہا ہے جو ابھی تک کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔ جیسن روئے نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو آئرلینڈ کے خلاف کیا تھا اور وہ ایشیز سیریز بھی کھیل رہے ہیں۔
رواں ایشیز سیریز کے دو میچز ہو چکے ہیں جبکہ تیسرے میچ کا آغاز آج ہوا ہے۔ پہلے دو میچوں میں جیسن روئے نے صرف 40 رنز اسکور کیے ہیں جس وجہ سے انگلینڈ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کی ناکامی پر کئی سابق کرکٹرز نے تجویز دی کہ جوئے روٹ سے اوپننگ کرائی جائے اور جیسن روئے کو مڈل آرڈر میں کھلایا جائے۔
ٹریور بیلس نے اس تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اگر جیسن روئے اوپننگ پوزیشن پر اسکور نہیں کر پا رہے تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ یہ پوزیشن ان کے لیے غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے جیسن روئے شاندار واپسی کرتے ہوئے سینچری اسکور کر سکتے ہیں۔