Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سینیئر مینز ٹیم کے ساتھ ساتھ قومی انڈر-19 ٹیم کے لیے بھی ہیڈکوچ کی تلاش ہے۔ پی سی بی نے جونیئر ٹیم کے ہیڈکوچ کے امیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز کر دیا ہے۔ سابق وکٹ کیپر عتیق الزمان بھی پاکستان انڈر-19 ٹیم کے ہیڈکوچ بننے کے خواہشمند ہیں۔
گزشتہ روز عتیق الزمان نے پی سی بی کو انٹرویو دیا جس کے بعد انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں نے ایک پریزینٹیشن کے ذریعے پاکستان انڈر-19 کے لیے اپنا وژن پی سی بی کے سامنے رکھ دیا ہے اور ہم اپنے نوجوانوں کے لیے بہترین کی امید رکھتے ہیں۔
عتیق الزمان پاکستان کی جانب سے صرف ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیل سکے لیکن کوچنگ کیریئر میں وہ کافی نام بنا رہے ہیں۔ وہ پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈکوچ رہے جبکہ آج کل لنکاشائر کی ویمن اور انڈر-19 ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔