Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر شین وارن آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز پر تو خوش ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نے اپنے کچھ تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ شین وارن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آئیڈیا بہت پسند آیا لیکن آئی سی سی کو مزید پیسہ لگا کر اس کی بہتر طور پر مارکیٹنگ کرنی چاہیے تھی۔
انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے آنے والے برسوں میں آئی سی سی اس حوالے سے کام کرے گی اور میرے نہیں خیال کہ انھوں نے اس مرتبہ تمام چیزیں ٹھیک کی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی شرٹس پر نام اور نمبر درج کرنے پر انھوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس وجہ سے شائقین کرکٹ کھلاڑیوں کو آسانی سے پہچان لیتے ہیں۔
ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ کو اضافی ایک رن دینے کے فیصلے پر شین وارن نے کہا کہ ورلڈ کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں اس پر طویل بحث ہوئی اور اس قانون میں تبدیلی کے حوالے سے اگلی میٹنگ میں کوئی فیصلہ ہو سکے گا۔