Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کچھ روز قبل نیوزی لینڈ کی ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیوی ٹیم کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے اور وہ یہ عہدے حاصل کرنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ مائیک ہیسن نے اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے اپلائی نہیں کی۔
انھوں نے کہا کہ جو بھی پاکستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بنے گا اسے بہت سارے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے کے لیے درخواست دی تھی لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے روی شاستری کو اگلے دو سال تک کوچ برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
مائیک ہیسن نے 2012 سے 2018 تک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی۔ انھوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں جس وجہ سے یہ ذمہ داری مزید نہیں نبھا سکتے۔