انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ پرفارمنس کے بعد ہر کوئی جوفرا آرچر کی تعریف کر رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق بولر مائیکل ہولڈنگ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جوفرا آرچر موجودہ دور کی فاسٹ بولنگ کا نقشہ بدل دیں گے۔ مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ جوفرا آرچر نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کوئی بھی بیٹسمین یہ نہیں چاہے گہ اس کا سامنا جوفرا آرچر سے ہو۔ سابق بولر کا کہنا تھا کہ 80 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرانے والے بہت ہیں مگر کرکٹ میں ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کسی کی اوسط اسپیڈ 90 سے 95 کے درمیان ہو۔ جوفرا آرچر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 91 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔