Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کپتانی میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کی حیثیت سے ملک کی نمائندگی کرنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے، اگر یہی نمائندگی کپتانی کی صورت میں ہو تو یہ میرے لیے اعزاز ہو گا اور میں کبھی کسی چیلنج سے پیچھے نہیں ہٹا۔
انھوں نے کہا کہ کپتان بنانے کا فیصلہ پی سی بی کا اپنا ہے، میں کبھی ان سے نہیں کہوں گا کہ مجھے کپتان مقرر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کام صرف پرفارم کر کے ٹیم کو جتوانا ہے اس لیے وہ کسی کی بھی کپتانی میں کھیلنے کو تیار ہیں۔
عماد وسیم نے اس موقع پر مکی آرتھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مجھ پر بہت اعتماد کیا اور انھیں مواقع فراہم کیے۔ نئے ہیڈکوچ کے بارے میں آل راؤنڈر نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ نیا ہیڈکوچ ملکی ہو یا غیرملکی۔