بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ انٹیگا میں شروع ہو گیا ہے۔ بھارتی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم 8ویں نمبر پر موجود ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر ثابت ہو سکتے ہیں۔ آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کا اگر ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز میں کھیلتے ہوئے ریکارڈ دیکھا جائے تو انھوں نے 20 ٹیسٹ میچوں میں 44.69 کی بیٹنگ اوسط کے ساتھ 1,162 رنز بنائے ہیں۔ جیسن ہولڈر کا بہترین اسکور 202 رہا ہے جو انھوں نے انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ ویسٹ انڈیز میں کھیلتے ہوئے جیسن ہولڈر کی بولنگ کے شعبے میں بھی کارکردگی خوب شاندار رہی ہے۔ بیس ٹیسٹ میچوں میں 22.49 کی اوسط سے انھوں نے 59 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہوں۔