Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے 12 ایمرجنگ کرکٹرز کو این سی اے طلب کر لیا ہے۔ ہائی پرفارمنس کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے ان میں محمد اسد، محمد عامر حسین، فیصل اکرم، ارشد اقبال، عاکف جاوید اور احسن جمیل مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔
عمر خان، موسیٰ خان، حارث رؤف، ارشد اللہ، زاہد محمود اور محمد جلال بھی ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کریں گے۔ ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ پلیئرز کو کیمپ میں شامل کرنے کا مقصد بیک اپ تیار کرنا ہے۔
مدثر نذر نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لایا جائے گا۔ کیمپ کا آغاز 23 اگست سے این سی اے لاہور میں ہو گا جو کہ دو ہفتے تک جاری رہے گا۔ محمد حسنین کیریبین پریمیر لیگ میں معاہدے کے سبب کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔