Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر اور ویمنز کرکٹر ڈینڈرا ڈوٹن نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔ سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو ویسٹ انڈیز کے پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جیسن ہولڈر کو ٹیسٹ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایک سال کے دوران جیسن ہولڈر نے 51.36 کی اوسط سے رنز بنائے جبکہ 40 وکٹیں بھی حاصل کیں اور وہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون آل راؤنڈر ہیں۔ اوشین تھامس کو ویسٹ انڈیز کا ایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر قرار دیا گیا۔
شائی ہوپ کو ون ڈے پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ ملا اور ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان فاسٹ بولر کیمو پال نے میدان مارا۔ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ڈینڈرا ڈوٹن کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی بہترین کرکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔