Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں فاسٹ بولر جنید خان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جنید خان کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونا نہ ہونا اتنا زیادہ معنی نہیں رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2016 میں بھی وہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں تھے لیکن اس کے باوجود وہ قومی ٹیم کی جانب سے تقریباً تمام میچز کھیلے تھے۔
ورلڈکپ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد جنید خان نے منہ پر پٹی لگا کر ایک منفرد انداز میں احتجاج کیا تھا۔ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ اچانک ٹیم سے باہر ہو گیا تھا جس وجہ بہت مایوس تھا اس لیے تصویر سوشل میڈیا پر لگائی۔
انھوں نے کہا کہ میں نے پی سی بی کے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی تھی، پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی بورڈ کیخلاف نہیں لکھ سکتا اور میں نے ایسا کچھ نہیں لکھا تھا۔
اس کے علاوہ جنید خان نے انکشاف کیا کہ جب انھیں ورلڈکپ کی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو آخری وقت تک انھیں اس بات کی خبر نہیں تھی۔