لیجنڈری سابق بیٹسمین برائن لارا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی تنزلی کی وجہ ڈھونڈ لی۔ برائن لارا کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا مسئلہ صلاحیت یا ٹیلنٹ کا نہیں بلکہ دماغی طور پر کمزوری ناقص پرفارمنس کا سبب ہے۔ برائن لارا بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے پہلے انٹیگا میں ویسٹ انڈیز کے پریکٹس سیشن میں پہنچے اور کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔
اس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے برائن لارا نے کہا کہ کھلاڑیوں میں تکنیکی صلاحیت اور کھیل کے ضابطہ اخلاق کی کمی نہیں مگر انھیں دماغی طور پر مضبوط ہونا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے نیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو بہت محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
برائن لارا نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی سوچ اور صلاحیت سے بھی نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچاؤں تا کہ مستقبل میں یہ بڑے کھلاڑی بن سکیں۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ نارتھ ساؤنڈ میں شروع ہو چکا ہے۔