Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اظہر محمود کو بولنگ کوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بولنگ کوچ کے لیے بھی درخواستیں طلب کی تھیں۔ سابق پاکستانی کرکٹرز بولنگ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔
پہلے بولنگ کوچ کے لیے ثقلین مشتاق کا نام سامنے آیا اور اب سابق قومی فاسٹ بولر جلال الدین نے بھی عہدے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ جلال الدین وہ پہلے بولر تھے جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ہیٹ ٹرک کی تھی۔
جلال الدین نے آٹھ ون ڈے میچز میں پاکستان کی جانب سے چودہ وکٹیں حاصل کیں۔ چھ ٹیسٹ کھیلنے والے جلال الدین کے حصے میں 11 وکٹیں آئیں۔ جلال الدین ڈومیسٹک سطح پر بھی ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ بیٹنگ اور بولنگ کوچز کے لیے ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔