Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال ہونے والی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا پانچ ہفتوں پر مشتمل دورہ انگلینڈ آئندہ سال 30 جولائی سے 2 ستمبر تک جاری رہے گا۔ دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہو گا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اگست کو لیڈز اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 اگست کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 2 ستمبر کو ساؤتھیمپٹن میں ہو گا۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 2022 میں پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے۔ اس سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔