Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انھوں نے ابھی تک ہیڈکوچ کے عہدے کے لیے اپلائی نہیں کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہیڈکوچ اور سلیکشن کمیٹی کا سربراہ ایک شخص ہو گا تو پوری ذمہ داری اسی پر ہو گی۔
صحافی نے مصباح الحق سے سوال کیا کہ وہ ہیڈکوچ بننا پسند کریں گے یا چیف سلیکٹر؟ مصباح الحق نے جواب دیا کہ میں استخارہ کروں گا جس پر صحافیوں کے قہقہے لگ گئے اور سابق کپتان خود بھی مسکرا دیئے۔
کیمپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کیمپ میں کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کر سکیں، امید ہے نئے سیزن سے پہلے کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری آ جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ دیکھ کر ہی قومی کرکٹرز کو اگلی سیریز کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ مصباح الحق نے یقین دلایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔