بھارت کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر چار پر کھیلنے والے مستند بیٹسمین کی تلاش ہے۔ بھارت نے ریشب پانٹ کو اس نمبر پر موقع دیا مگر وہ اب تک خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں سابق بیٹسمین ورندر سہواگ نے ریشب پانٹ کو مشورہ دیا کہ انھیں اپنی شاٹ سلیکشن ٹھیک کرنا ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ ریشب پانٹ ٹیسٹ میچز میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں مگر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں انھیں وکٹ پر ٹائم لینا چاہیے جس کے بعد اسٹروکس کھیلنے چاہیئں، اسی طریقے سے وہ ملک کے لیے لمبا کھیل سکتے ہیں۔ ورندر سہواگ نے مزید کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے نمبر چار پر نئے لڑکوں کو آزمایا جا رہا ہے، میری تجویز ہے کہ ایک مرتبہ اس نمبر پر مہندر سنگھ دھونی کو بھی آزما کر دیکھ لیا جائے۔