Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے کے لیے درخواست دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بولنگ، بیٹنگ اور ہیڈکوچ کے لیے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں جس کی آخری تاریخ 26 اگست مقرر ہے۔
بورے والا ایکسپریس کے نام سے مشہور وقار یونس پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کی ریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ وقار یونس پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ بھی رہ چکے ہیں۔ وقار یونس سے پہلے جلال الدین بھی اس عہدے کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں وقار یونس نے آسٹریلیا سے واپس پاکستان منتقلی کا اعلان کیا تھا۔ وہ اگلے سا�� تک پاکستان منتقل ہو جائیں گے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز سے پہلے پی سی بی نئے بیٹنگ، بولنگ اور ہیڈکوچ کا اعلان کرے گا۔
#Pakistan