سری لنکا کے وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل توڑ دیئے۔ ہیرن فرنینڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہم اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ اپنی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان بھیجیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کا آٹھ روزہ دورہ کریں گے جس میں ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا کے وزیر کھیل نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا سکتی ہے جہاں پاکستان نے کافی ہوم سیریز کا انعقاد کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے لیکن کامیابی نہیں مل پا رہی۔ سری لنکن ٹیم پر 2009 میں دہشتگردانہ حملہ ہوا تھا جس وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے لیکن پی سی بی کی کاوشوں سے چند ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میچز کا انعقاد پاکستان میں کرایا گیا۔