Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود ہے جہاں کوہلی الیون نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں میدان مار لیا ہے اور ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس دورہ ویسٹ انڈیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویو رچرڈز کا انٹرویو کیا اور ویرات کوہلی نے ان سے سوالات پوچھے۔
ویرات کوہلی نے سوال کیا کہ میں نے آپ کی ویڈیوز دیکھی ہیں، آپ ہیلمٹ کے بغیر ہی بیٹنگ کرنے جاتے تھے تو گراؤنڈ میں داخل ہوتے وقت آپ کے ذہن میں کیا چل رہا ہوتا تھا؟
ویو رچرڈز نے جواب دیا کہ مجھے یقین تھا کہ میں مرد ہوں، شاید لوگوں کو یہ مغرور لگے لیکن میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ میں کسی کھیل میں شامل تھا جس کا مجھے علم تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہیلمٹ کی وجہ سے میں خود کو بےچین محسوس کرتا تھا، مجھے جو مرون رنگ کی ٹوپی دی گئی تھی میں اس کے ساتھ بہت فخر محسوس کرتا تھا۔
#West Indies