انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے محمد عامر کی شاندار فارم جاری ہے۔ ایسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے کینٹ کے خلاف کاؤنٹی میچ میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اب ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بھی چھا گئے ہیں۔ ایسکس نے پہلے کھیلتے ہوئے 168 رنز اسکور کیے۔ ڈین لارنس 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں محمد عامر نے ایسیکس کے دونوں اوپنرز کو ابتداء میں ہی پویلین بھیج کر حریف ٹیم کی پریشانی بڑھا دی۔ اس کے بعد سسیکس کی ٹیم نہ سنبھل سکی اور 159 رنز تک محدود ہو گئی۔ محمد عامر نے چار اوورز میں 29 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ محمد عامر پاکستان ٹیم کے کیمپ میں شرکت نہیں کر رہے کیونکہ نے پی سی بی نے انھیں کاؤنٹی کرکٹ کی وجہ سے چھوٹ دے رکھی ہے۔