Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے پہلے ڈیوڈ وارنر ساؤتھ افریقہ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے اور انھوں نے تین ٹیسٹ میچوں میں صرف دو نصف سینچریاں اسکور کیں تھیں۔ اس کے بعد ان پر بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ میں ہونے والی ایشیز سیریز میں واپسی کی اور دو ٹیسٹ میچز میں ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے تھے۔ برمنگھم ٹیسٹ میں وہ 2 اور 8 جبکہ لارڈز ٹیسٹ میں 3 اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لیڈز ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر نے سنبھل کر کھیلا اور ان کی فارم لوٹ آئی۔ انھوں نے سات اننگز کے بعد نصف سینچری اسکور کی۔ وہ 61 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر نے آخری ٹیسٹ سینچری 2017 میں اسکور کی تھی۔