Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا امیر ترین بورڈ ہے اور اس کی دولت میں ہر گزرتے سال کے ساتھ مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا اسپانسرز کے ساتھ چار سال کا نیا معاہدہ ہوا جس کے تحت بھارتی بورڈ کو اب ہر میچ سے 58 فیصد زیادہ آمدنی ہو گی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے چار برسوں کے لیے 45 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بھارتی بورڈ کو ہر میچ سے ٹائٹل اسپانسر کی مد میں 5 لاکھ 32 ہزار ڈالرز کی آمدنی ہو گی۔ ٹائٹل اسپانسر کا انتخاب 2015 کی طرح بڈنگ کے ذریعے کیا گیا۔
2015 میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹائٹل اسپانسر کے ساتھ 24 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔ چیف ایگزیکٹو راہول جوہری کے مطابق بھارتی بورڈ اور اسپانسرز کے درمیان زبردست معاہدہ ہوا ہے جس سے مستقبل میں بھارت کی کرکٹ مزید بلندیوں پر جائے گی۔