Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ بولر جنید خان نے 2012 میں بھارت کے دورے پر بھارتی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دی تھیں اور ویرات کوہلی کو بھی کافی پریشان کیا تھا۔ جنید خان کو ایک مرتبہ پھر ویرات کوہلی کا انتظار ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں جنید خان نے کہا کہ جب سینے پر اسٹار لگا ہو تو سامنے کتنا ہی بڑا بیٹسمین ہو، کوشش اس کو آؤٹ کرنے کی ہوتی ہے، کوہلی سے پھر سامنا ہوا تو پھر انھیں آؤٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ہر بیٹسمین کی الگ کوالٹی ہوتی ہے، میری نظر میں اس وقت دنیا میں چار بہترین بیٹسمین ہیں جن میں جوئے روٹ، بابر اعظم، کین ولیمسن اور ویرات کوہلی شامل ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا پلان بنا لیا ہے اور اس میں پرفارم کر کے ٹیم میں پھر سے مستقل جگہ بناؤں گا۔