Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کفایت شعاری اختیار کر لی۔ دستاویز کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک سال میں ایک کروڑ تین لاکھ 59 ہزار روپے خرچ کیے جو گزشتہ چیئرمین کرکٹ بورڈز کے مقابلے میں کم ہیں۔ احسان مانی نے مختلف الاؤنس کی شکل میں ملنے والی 81 لاکھ 76 ہزار 719 روپے وصول نہیں کیے۔
احسان مانی نے رہائش کی مد میں 26 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے۔ گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 7 لاکھ 72 ہزار 970 روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ چیئرمین پی سی بی کے غیرملکی دوروں پر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔
اندرون ملک سفر پر 8 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کی ایک سال میں پانچ میٹنگز ہوئیں جس پر 45 لاکھ سے زائد کا خرچہ آیا۔