Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشین کرکٹ کونسل نے انڈر-19 ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں ہو گا۔ پاکستان ٹیم ابتدائی راؤنڈ میں تین میچز کھیلے گی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق پہلے روز بھارت کا مقابلہ کویت سے ہو گا جبکہ پاکستان ٹیم افغانستان کا سامنا کرے گی۔
دوسرے روز سری لنکا اور نیپال جبکہ بنگلہ دیش اور یو اے ای کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ 7 ستمبر کو ایونٹ کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا جب کہ اسی روز افغانستان اور کویت کا میچ بھی ہو گا۔ پاکستان ٹیم اپنا آخری راؤنڈ میچ 9 ستمبر کو کویت کے خلاف کھیلے گی۔
چار، چار ٹیموں پر مشتمل دو گروپس سے دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 12 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ 13 ستمبر کو آرام کا دن ہو گا اور فائنل 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔