آسٹریلیا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ایرون فنچ نے اپنی آل ٹائم فیورٹ ایشیز الیون کا انتخاب کر لیا ہے جس کی قیادت اسٹیو وا کو سونپی گئی ہے۔ ایرون فنچ نے اپنی پسندیدہ ایشیز ٹیم میں میتھیو ہیڈن اور ایلسٹر کک کو بطور اوپننگ بیسٹمین منتخب کیا۔ رکی پونٹنگ کو تاریخ کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے انھیں تیسرے نمبر پر رکھا گیا۔
فنچ نے مڈل آرڈر میں اسٹیو اسمتھ اور کیون پیٹرسن کو جگہ دی۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر)، اینڈریو فلنٹوف، شین وارن، اسٹورٹ براڈ اور گلین میکگرا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں جاری ایشیز سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیتا جبکہ دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا اور تیسرا میچ لیڈز میں جاری ہے جس کے پہلے روز کا کھیل بارش سے متاثر ہوا اور آسٹریلوی ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔