Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی بیٹسمین اسد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا جسے پر کرنے کے لیے میں اور اظہر علی سخت محنت کر رہے ہیں۔
اسد شفیق نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد دباؤ نہیں آیا بلکہ ذمہ داری آن پڑی ہے جس کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انھوں نے اعتراف کیا کہ میں اور اظہر علی لیجنڈز کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس قسم کی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر سکے جو ہم سے توقع کی جا رہی تھی۔
اسد شفیق نے مزید کہا کہ میں نے زیادہ تر نمبر چھ پر بیٹنگ کی اور اس نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے کا موقع کم ملتا ہے، اب اوپر بیٹنگ کر رہا ہوں اس لیے جب بھی موقع ملا بڑی اننگز ضرور کھیلوں گے۔