Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویرات کوہلی گزرتے وقت کے ساتھ ریکارڈ پر ریکارڈ اپنے نام کر رہے ہیں اور دو بڑے ریکارڈ ان کے منتظر ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تینوں کرکٹ فارمیٹس میں تو رنز کے انبار لگائے ہی ہیں مگر اب سابق بھارتی کپتانوں کے ریکارڈز بھی ویرات کوہلی چھیننے والے ہیں۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ ٹیسٹ میچز ویرات کی کپتانی کے حوالے سے بہت اہم سمجھے جا رہے ہیں کیونکہ ایک ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد کوہلی سوروو گنگولی کا بھارت سے باہر سب سے زیادہ 11 ٹیسٹ میچز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔
دوسری جانب ایک میچ کی جیت سے ویرات کوہلی، مہندر سنگھ دھونی کے بطور کپتان سب سے زیادہ 27 ٹیسٹ میچز جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر سکتے ہیں اور دونوں میچز جیت کر یہ ریکارڈ توڑ بھی سکتے ہیں۔