Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ میں جدت لاتے ہوئے آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی شرٹ پر نام اور نمبرز درج کیے ہیں جس کے بعد تبصروں کا ایک سلسلہ چل نکلا ہے۔ کئی کھلاڑیوں نے اسے مثبت تبدیلیل قرار دیا تو کئی نے اس کی مخالفت کی۔ بھارتی کرکٹر لوکیش راہول نے ٹیسٹ شرٹ پر نام اور نمبرز کی حمایت کرتے ہوئے دلچسپ وضاحت پیش کر دی۔
لوکیش راہول نے کہا کہ میرے دوست احباب کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران ہمیں کھلاڑیوں کو پہچاننے میں مشکل پیش آتی تھی کیونکہ تقریباً تمام کھلاڑیوں نے ہی داڑھی رکھی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کِٹ پر نام اور نمبرز سے کھلاڑیوں کو پہچاننے میں آسانی ہو گی۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی نام اور نمبرز والی شرٹس استعمال کی جا رہی ہیں۔