Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر رویچندرن ایشون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایشون کی جگہ رویندر جدیجا کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کے اس فیصلے نے سابق کپتان سنیل گواسکر کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ شاندار ریکارڈ رکھنے والے رویچندرن ایشون کو پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنانا میرے لیے حیران کن ہے۔ انھوں نے کہا کہ خاص طور پر ویسٹ انڈیز کے خلاف ایشون کا بیٹنگ اور بولنگ ریکارڈ بہت شاندار ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ایشون نے گیارہ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 60 وکٹیں حاصل کیں۔ گیارہ میچوں میں رویچندرن ایشون نے 50.18 کی اوسط سے 552 رنز بھی اسکور کیے جس میں ان کی چار سینچریاں شامل ہیں۔