Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ایک، دو روز میں متوقع ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اعجاز احمد اور ثقلین مشتاق بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ اعجاز احمد اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں جو پہلے بھی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ہیڈکوچ کے عہدے کے لیے پی سی بی نے کچھ دن پہلے اشتہار دیا تھا۔
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مدثر نذر پر مشتمل دو رکنی کمیٹی نے شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کے انٹرویو کا مرحلہ دو روز پہلے مکمل کیا تھا۔ انٹرویو دینے والوں میں اعجاز احمد، ثقلین مشتاق، عبدالرزاق، اعظم خان، کبیر خان اور عتیق الزمان شامل تھے۔
انڈر-19 ایشیاء کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہو چکا ہے۔ انڈر-19 ایشیا کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
#Pakistan Under-19s