قومی ٹیسٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین اسد شفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم کیلئے فائدہ مند بیٹسمین بننا چاہتے ہیں۔ اسد شفیق نے کہا کہ اب اوپر بیٹنگ کرنے لگا ہوں تو کوشش کروں گا بڑی اننگز کھیل سکوں۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ میری رائے یہاں اہمیت نہیں رکھتی کیونکہ یہ فیصلہ پی سی بی کا ہے، اس نے ہی کپتان کا اعلان کرنا ہوتا ہے اور سرفراز احمد کو پوری ٹیم کی سپورٹ حاصل ہے۔ کیمپ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا، مصباح الحق پلئینگ کیریئر کی طرح کیمپ میں بھی فٹنس کو خاصی اہمیت دے رہے اور ایک ہفتے کی جو روٹین بتائی گئی وہ بہت سخت ہے۔