Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آج کل جوفرا آرچر کی بولنگ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ اپنے دور میں مخالف بیٹسمینوں کو تیز رفتار گیندوں سے پریشان کرنے والے وقار یونس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر فاسٹ بولنگ کی دنیا میں ایک شاندار اضافہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جوفرا آرچر آسان رن اپ کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں اور چیزوں کو اپنے لیے مشکل نہیں بنایا ہوا۔
سابق کپتان نے کہا کہ آرچر ورلڈکپ سے قبل ہی سب کی نظروں میں تھے اور کیریئر کا شاندار آغاز کر کے وہ سب کی توقعات پر پورا اترے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ خوش قسمت ہے انھیں مستقبل کیلئے جوفرا آرچر جیسا باصلاحیت بولر ملا۔
وقار یونس نے مزید کہا جوفرا آرچر روایتی طور پر ویسٹ انڈین بولرز کی طرح انتہائی خطرناک بولنگ کرنے کے عادی ہیں۔ انھوں نے جوفرا آرچر کا موازنہ وسیم اکرم اور خود سے کرتے ہوئے کہا ہمارا انداز کچھ اور ہوتا تھا جبکہ جوفرا آرچر تیز گیند اور باؤنسر سے اٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔