بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھرت ارون کو بھارتی ٹیم کا بولنگ کوچ اور راما کرشنا سردھار کو فیلڈنگ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بیٹنگ کوچ سنجے بانگر کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ سنجے بانگر کی جگہ سابق بھارتی کرکٹر وکرم راتھوڑ کو نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سنجے بانگر 2014 سے بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی خدمات انجام دے رہے تھے۔
بھارتی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بننے کے لیے کئی امیدوار سامنے آئے تھے جن میں وکرم راتھوڑ، مارک رام پراکاش اور جوناتھن ٹروٹ بھی شامل تھے۔ بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کیلئے بھی تین، تین امیدوار شارٹ لسٹ کیے گئے تھے مگر بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھرت ارون اور راما کرشنا سدھار کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے 292 انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے ونکاٹیش پرساد نے بھی بولنگ کوچ کیلئے درخواست دی تھی۔ یاد رہے بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری کو بھی ان کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔